102سکولوں کو 1265کمپیوٹرز کی فراہمی کیلئے فنڈز منظور

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے سنٹرز کے قیام کے حوالے سے۔۔۔
4 سنٹرز، 102 سکولوں کو 1265 جدید کمپیوٹرز کی فراہمی، 20 سکولوں کو فیشن ڈیزائننگ کٹ کی فراہمی کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے 4سنٹرز کی مجموعی تخمینہ لاگت 39 کروڑ 30 لاکھ 12 ہزار روپے ہے (تحصیل سٹی 97.972، صدر 99.985، کامونکی 96.013، وزیر آباد 99.042) ہے ۔محکمہ تعلیم کے 102 سکولوں کے لیے 1265جدید کمپیوٹرز کی 250.470 ملین اور 20سکولوں کیلئے 20 فیشن ڈیزائننگ کٹ کی 26.060 تخمینہ لاگت ہے ۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول نتھو سیویا میں ہائیر سیکنڈری پورشن کیلئے 4 لاکھ روپے ، گورنمنٹ سکول چندنیاں 200 فٹ باؤنڈری دیوار 4 لاکھ روپے ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عثمان کالونی 3 ایڈیشنل کلاس رومز کی ٹائلز وغیرہ کے لیے 3 لاکھ روپے ، گورنمنٹ پرائمری سکول سکول کرسچن ٹاؤن وزیر آباد کے فرنیچر 4 لاکھ روپے تخمینہ لاگت ہے ۔