نہروں کے متعلق لفظی گولہ باری بند ہو نی چاہیے :پیپلز پارٹی
وزیرآباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر ساجد گوندل نے کہا ہے کہ نہریں نہ بنانے کا وزیراعظم پاکستان کا اعلان کسی کی جیت یا کسی کی ہار نہیں یہ قومی یکجہتی کی جیت ہے ۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ساجد علی گوندل نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے قومی یکجہتی کے بغیر نہریں نہ بنانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی کی جیت یا ہار نہیں یہ قومی یکجہتی کی جیت ہوئی ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے عوام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ان نہروں کی آواز اٹھائی جس پر حکومت نے احسن اقدام اٹھایا ہے ۔ بلاول اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں ان سے محبت بڑھتی جا رہی ہے ،عوام ان میں بے نظیر بھٹو کی جھلک دیکھتے ہیں۔ امید ہے اب نہروں کے متعلق لفظی گولہ باری بند ہو گی اور اس سمیت ملک کے دیگر معاملات میں تمام فیصلے باہمی رضا مندی سے ہونگے ۔