نوشہرہ ورکاں:نئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ٹھیکیدار غائب،سیاسی نمائندے لاتعلق،شہری خوار

نوشہرہ ورکاں:نئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ٹھیکیدار غائب،سیاسی نمائندے لاتعلق،شہری خوار

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )نئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹھیکیدار غائب،سیاسی نمائندے لاتعلق،عوام مشکلات کا شکار ہوگئے ۔بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں محکمہ ہائی وے کی مبینہ غفلت کے باعث حال ہی میں تعمیر ہونے والی سڑکیں غیر معیاری تعمیراتی کام کی نذر ہو گئی ہیں۔

 متعدد اہم شاہراہیں چند ماہ میں ہی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں جبکہ کئی سڑکوں کی تعمیر نامکمل ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، نوشہرہ ورکاں سے تتلے عالی جانے والا روڈ آدھے حصے میں قابل استعمال ہے جبکہ باقی آدھا شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، نوشہرہ ورکاں سے نوکھر جانے والا روڈشہر سے بھڑ چوک تک مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس سے آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ماڑی بھنڈراں سے گھمن والا بوپڑا روڈ پر بھی ناقص تعمیر کا منظر واضح ہے جہاں ٹھیکیدار نے محض سڑک پر پتھر ڈالے اور کام مکمل کئے بغیر غائب ہو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت، ناقص نگرانی اور مبینہ ملی بھگت کے باعث بننے والے روڈ چند ماہ میں ناکارہ ہو گئے ہیں،حکام نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں