شاہین چوک ملکہ میں نیا ٹرانسفارمر نصب، وولٹیج کا مسئلہ حل
گلیانہ (نامہ نگار )محلہ شاہین چوک ملکہ میں سابق کونسلر یو سی ملکہ ملک اشفاق حسین اعوان کی کاوشوں سے نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا۔
گزشتہ روز شاہین چوک ملکہ سے لاہور جانے والی کوسٹر بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گئی جسکی وجہ سے ٹرانسفارمر جل گیا تھا ،ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد اہلیان محلہ کو درپیش وولٹیج کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔ اہل دیہہ نے گیپکو گلیانہ اور ملک اشفاق حسین اعوان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔