واپڈا ٹائون الیکشن ‘جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کنونشن

واپڈا ٹائون الیکشن ‘جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کنونشن

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )واپڈا ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں جماعت اسلامی نے بھی برسر اقتدار اتحاد اعتماد گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔۔

اس سلسلہ میں واپڈا ٹائون میرج ہال میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گرینڈ کنونشن کا انعقاد کیا گیا،تقریب کی صدارت ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے کی،تقریب میں اتحاد اعتماد گروپ کے رہنمائوں اخلاق احمد بٹ، مستنصر محمود ساہی، سعید احمد تاج،میاں احسان،صدر اتحاد گروپ شوکت باجوہ،صدر واپڈا ٹائون میاں ثاقب غفور،امیدوار برائے صدر رانا رمضان، ،امیدوار جنرل سیکرٹری رضا مصطفی داروغہ ،امیدوار نائب صدر چودھری رضوان چیمہ، امیدوار فنانس سیکرٹری اکرام کھوکھر ،خالد محمود چہل، حاجی عرفان مغل،پروفیسر زاہد احمد شیخ کے علاوہ جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اورواپڈا ٹائون سوسائٹی کے رہائشیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مظہر اقبال رندھاوانے کہا ہے کہ واپڈا ٹائون پنجاب کی ایک بہترین سوسائٹی ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن گھر گھر پہنچیں گے ،25مئی کو جیت اتحاد اعتماد گروپ کی ہوگی ۔اخلاق احمد بٹ، مستنصر محمود ساہی نے کہا کہ ہمیشہ واپڈا ٹان سوسائٹی کے ممبران کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہے اور آئندہ بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں