وزیرآباد:امراض منشیات سنٹر پٹھانوالی میں سالانہ ریکوری سمپو زیم
وزیرآباد(نا مہ نگار)اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں پانچویں سالانہ ریکوری سمپو زیم پاکستان کا انعقادکیا گیا۔۔
صدارت چیئرمین شہید نوید یونس کئیر سنٹرزملک محمد سہیل یونس نے کی جس میں فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈئیر سکندر حیات، صدر جمیل چیمہ،کنٹری ہیڈ صاحبزادہ سید ضیا النور، چیئرمین عاطف گورائیہ،پروفیسر ڈاکٹر سلیم عباس، سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر زاہد عمران،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس محمود الحسن،پروفیسر جواد شجاع،ثنا اللہ راٹھور و دیگر نے شرکت کی۔