گورنر سردار سلیم حیدر کی رہنما پیپلز پارٹی نعیم راجہ کے والد کی وفات پر تعزیت
گلیانہ (نامہ نگار)گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائشگاہ پر جا کر ۔۔
ان کے والد، پیپلز پارٹی کھاریاں کے رہنما اور سابق چیئرمین راجہ اللہ دتہ آف ٹوٹھہ رائے بہادر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر نے کہا کہ والد کا بچھڑ جانا ناقابل برداشت صدمہ ہے ۔ اللہ رب العزت مرحوم راجہ اللہ دتہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب کرے ۔