راہوالی میں کروڑوں کے منصوبے مکمل کر دئیے :محمود بشیر
راہوالی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن جب بھی اقتدار ملا ملک و قوم کی خدمت کے منشور پر عمل کیا ۔۔
کیوں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور قائدین کا پارٹی منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک سال کے مختصر عرصہ میں راہوالی کی پسماندہ یونین کونسل شرقی راہوالی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری ہونے پر ریکارڈ تعمیراتی منصوبے مکمل کیے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر قانون و ایم این اے محمود بشیر ورک اور سابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ اور ڈی سی کالونی کے نائب صدر عامت یعقوب وڑائچ ایڈوکیٹ نے ضلعی سینئر نائب صدر عمران احمد خان شیروانی اینڈ برادرز کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرقی راہوالی کی 30ہزار سے زائد آبادی والی یونین کونسل کے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی بجائے پسماندگی میں دھکیلنے والے سابقہ حکمرانوں کو معلوم ہونا چا ہیے کہ عوام کل بھی مسلم لیگ ن کیساتھ تھے اور آج بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ گندے پانی کے نکاس کیلئے نالہ کی تعمیر، گندگی کے ڈھیروں کا صفایا ، گلیوں بازاروں کی پختہ تعمیر کرکے عوامی مسائل کو حل کردیا ۔