گرلز ہائی سکول کوٹ اسحق فعال نہ ہونے پر جواب طلب
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )کوٹ اسحاق کے گرلز ہائی سکول میں5سال سے تدریسی عمل شروع نہ ہونے کی خبر کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا، اے سی صدر کو سکول کا وزٹ کرنے کے احکامات دے د ئیے۔
کوٹ اسحاق میں5سال قبل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد تدریسی عمل شروع نہ ہونے سے ہزاروں طالبات کو درپیش مشکلات کی خبر روزنامہ دنیا میں شائع ہونے کا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے نوٹس لیتے ہوئے اے سی صدر سردار ناصر شہزاد ڈوگر کو سکول کا وزٹ کرکے رپورٹ کرنے اور سی ای او ایجوکیشن سے سکول میں کلاسز کا اجرا نہ ہونے بارے جواب مانگ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے لئے سٹوڈنٹس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور اور کوٹ اسحاق کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کلاسز کے اجرا کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔