سیالکوٹ:واٹر پمپ ٹھیک کرتے کرنٹ سے نوجوان جاں بحق

سیالکوٹ:واٹر پمپ ٹھیک کرتے  کرنٹ سے نوجوان جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) واٹر پمپ ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

 تھانہ کینٹ کے علاقہ پلی توپ خانہ میں 22سالہ ناصر سکنہ چک منڈاہر واٹر پمپ ٹھیک کرتے ہوئے اچانک کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے لاش کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں