عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید بامشقت کا حکم دیدیا
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )عدالت نے منشیات فروش کو 9سال قید بامشقت کا حکم دیدیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج شازیہ چیمہ کی عدالت میں تعینات اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ندیم اختر باجوہ نے عدالت کے فیصلہ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ۔۔۔
تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں ٹینکی والا چوک سے 30مئی 2024کو پولیس نے ملزم بابر عرف بابری سے 1 کلو 440گرام چرس برآمد کی تھی،جرم ثابت ہونے پر فاضل جج نے مجرم بابر کو 9سال قید با مشقت اور 80ہزار جرمانہ کا حکم دیا۔