گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں ایکسپورٹ کمپلائنس آگاہی سیشن

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں  ایکسپورٹ کمپلائنس آگاہی سیشن

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نیشنل کمپلائنس سینٹر کے تعاون سے ایکسپورٹ کمپلائنس آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کا مقصد صنعتکاروں کو ان عالمی تقاضوں سے آگاہ کرنا تھا جن کی عدم تکمیل آئندہ برآمدات میں رکاوٹ بن سکتی ہے ۔سیشن میں ڈاکٹر محمد طاہر زیدی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یورپی یونین پہلے ہی ان معیارات کو اپنا چکی ہے جبکہ بھارت، بنگلہ دیش اور ویتنام بھی ان پر تیزی سے عمل پیرا ہیں۔ پاکستان نے حال ہی میں ان پر کام کا آغاز کیا ہے جسے مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ NCC وزارتِ تجارت کے تحت کام کر رہا ہے اور گوجرانوالہ چیمبر میں فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ صنعتکاروں کو رہنمائی میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں