حافظ آباد :بھارت کی آ بی جارحیت کیخلاف شہریوں کا احتجاج

حافظ آباد :بھارت کی آ بی جارحیت کیخلاف شہریوں کا احتجاج

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )بھارتی وزیراعظم کی لاقانونیت ،سندھ طا س معاہدے کی معطلی اور آبی جارحیت کے خلاف حافظ آباد میں کاروباری ، شہری و سماجی تنظیموں کی جانب سے کلمہ چوک میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔۔۔

اور ریلی نکالی گئی ۔ سابق کونسلر ز و کاروباری شخصیات امین انصاری ، بشارت رضا بٹ سمیت ریلی کے شرکا نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف شدید نعر ے بازی کر تے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی تصاویر نذر آتش کیں ۔ اس موقع پر شرکا ریلی نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے افواج پاکستان کے حق میں نعر ے بازی بھی کی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم کسی صورت بھی سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو قبول نہیں کر تے ،ورلڈ بینک ، اقوام متحدہ کو بھارت کی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انکاکہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری ،تاجر اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس وقت بھارتی آبی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں