کور کمانڈر گوجرانوالہ کا دورہ سی ایم ایچ سیالکوٹ،آپریشن میں زخمیوں کی عیادت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )کور کمانڈر گوجرانوالہ کا سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔۔
کور کمانڈر گوجرانولہ لیفٹیننٹ جنرل امداد حسین شاہ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہِ کیا ،ائی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی،افراد کے اہل خانہ سے انکے حوصلے ،عزم اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل امداد حسین شاہ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کی انتظامیہ کو مریضوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی ہدایات دیں۔