گجرات:افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی واظہار تشکر کیلئے ریلی

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستان و ترقی انسانی حقوق وسائل سالک حسین ۔۔
، صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی ہدایت پر افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی واظہار تشکر کیلئے ریلی نکالی گئی اور بھارت کی بزدلانہ جارحیت پربھر پور جواب دینے پر پاک فوج کو آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت پولیٹیکل سیکرٹری وفاقی وزیر حافظ عقیل جلیل، پولیٹیکل سیکرٹری صوبائی وزیر حافظ تیمور بٹ نے کی ۔سینکڑوں گاڑیوں کے قافلہ میں شریک ہزاروں افرادنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کا آغاز سروس موڑ سے کیا گیا جو جی ٹی روڈ سے جی ٹی ایس چوک ، لاری اڈاسے واپس رابطہ آفس اختتام پذیر ہوئی ۔