پختہ تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کی ہدایت

پختہ تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا قلعہ دیدار سنگھ کا اچانک دورہ، انسداد تجاوزات آپریشن کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد ڈوگر اوردیگر بھی موجود تھے ۔

انہوں نے اس موقع پر موجود افسران کو تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کو واضح پیغام دیا کہ تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے ۔انہوں نے عارضی تجاوزات کو موقع پر ہٹوا دیا اور خبردار کیا پختہ تجاوزات کو رضا کارانہ طور پر ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات ختم نہ کی گئیں تو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ دکانوں کے باہر کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا تجاوز ات برداشت نہیں کی جائیں گی۔بعد ازاں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا بنیادی مرکز صحت لدھیوالہ وڑائچ کا اچانک دورہ ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات کی فراہمی چیک کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں