ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وزیر آباد نارمل ڈلیوری کیلئے 24 گھنٹے فعال
وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال وزیر آباد کے شعبہ زچہ وبچہ کو صحت کارڈ پر24گھنٹے نارمل ڈلیوری اور آپریشن کے لئے فنکشنل کردیا گیا ہے۔
زچہ وبچہ شعبہ میں جدید معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں ادویات اور دیگر سہولیات بلا تعطل جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ نے ہسپتال کت زچہ وبچہ شعبے کی لیٹ نائٹ پہلی ڈلیوری آپریشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔