ڈسکہ :سرکاری اراضی پر ریڑھی بانوں کادوبارہ قبضہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ شہرمیں آپریشن کرکے تجاوزات مافیا سے واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر ریڑھی بانوں نے دوبارہ سے قبضہ کرلیا۔۔۔
چند ماہ قبل انتظامیہ نے ڈسکہ شہرمیں پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر قابض تجاوزات مافیا کے قبضہ سے کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی تھی ،شہر کی سڑکیں جو سکڑ گئی تھیں اور ان پر قبضہ کیاگیاوہ دوبارہ سے اپنی پرانی حالت میں آسکیں واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی پر دوبارہ سے چاندگاڑی ڈرائیوروں ،ریڑھی بانوں اور عارضی دکانداروں نے دوبارہ سے قبضہ کرکے کئی کئی فٹ باہر بیٹھ گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پید اہورہا ہے ،شہریوں کاکہناہے کہ ڈسکہ شہر میں سرکاری اراضی پر دوبار ہ سے قبضہ ہورہا ہے ،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔