سیالکوٹ :علی رضا ڈکیت گینگ گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹر کٹ رپورٹر)علی رضا ڈکیت گینگ کو سر غنہ سمیت گرفتار کرکے۔۔۔
4 لاکھ 50ہزار روپے ، 5موٹر سائیکل، 4موبائل فون ،3 ناجائز پستول اور گولیاں برآ مد کر لی گئیں ۔ایس ایچ او اگوکی انسپکٹر نعمان احمد نے ٹیک کیساتھ کا رروا ئی کی ۔ ملزموں میں علی رضا ،سبحان علی اورساحل سکنہ اگوکی شامل ہیں ، ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے 18 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔