گرمی بڑھتے ہی فوڈ پوائز ننگ ، گیسٹرو میں اضافہ ، شہری ہسپتال پہنچنے لگے

گرمی بڑھتے ہی  فوڈ  پوائز ننگ  ،  گیسٹرو  میں  اضافہ  ، شہری  ہسپتال  پہنچنے لگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گرمی بڑھتے ہی گوجرانوالہ میں فوڈ پوائزنگ اور گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہوگیا ایک ہفتہ میں ساڑھے آٹھ سو سے زائد خوتین ،بچے اور بوڑھے گیسٹروں،پیٹ کے امراض کا شکار ہوکرسرکاری ہسپتال پہنچے۔۔

 گیسٹرو سے مریضوں بالخصوص بچے اور بوڑھوں کو پیٹ، معدہ کی شدید درد کیساتھ بار بار الٹیاں اور پیچش کے مرائض بڑھ گئے ۔ طبی ماہرین کے مطابق شہری کھانے پینے میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے ،چٹ پٹے کھانے کھاتے ہیں ،گیسٹروسے بچنے کیلئے اچھی طرح ابال کر پانی پیا جائے ،بازارکے کھانوں اور مشروبات سے مکمل بچا جائے ،نمکول کا زیادہ استعمال کیا جائے ، معیاری کمپنیوں کے نمکول خریدے جائیں یا گھر میں دو چمچ چینی ایک چھوٹا چمچ نمک، ایک لیٹر پانی میں مکس کرکے نمکول تیار کیا جائے ، سبزیاں، گوشت پھلوں کوبہت اچھی طرح دھو کر استعمال کیا جائے ،زہریلی ادویات کے استعمال کئے جانے سے پھل سبزیاں بھی بیماریاں پھیلا رہے ہیں ۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کھانے سے پہلے ہاتھوں اور برتنوں کو اچھی طرح دھویا جائے۔

 

 

 ،ہر گھر میں معمولی امراض سے بچنے کیلئے مخصوص ادویات رکھی جائیں جو رات کے وقت فوری استعمال کی جاسکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں