جھوٹ پر کھڑے نظا م کیخلاف لڑتے رہیں گے :احمد چٹھہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ورکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ اورچودھری عظیم نوری گھمن نے کہاہے کہ پاکستان عمران خان اورپی ٹی آئی کا بھی ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی ہم اس نظام کے خلاف لڑکررہیں گے ۔۔
یہ سارا نظام جھوٹ پر کھڑا ہے ، حالیہ جنگ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے نوجوانوں اورکپتا ن کے کھلاڑیوں نے اپنے ملک اوراپنی فوج کا حوصلہ بڑھایا ،ہمت بڑھائی والہانہ محبت اوربھر پور حمایت کی کیونکہ ہمارالیڈر ہماری پارٹی ہماری یوتھ بلکہ پوری قوم افواج پاکستان قومی عزت ووقار کی اصل نگہبان سمجھتے ہیں اس لیے ہی تو پوری قوم کا نعرہ ہے افواج پاکستان زندہ باد پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہمارالیڈر قوم کا موسٹ پاپولر لیڈر عمران خان کہتا ہے کہ یہ ملک بھی میرا یہ فوج بھی میری ،دوسرا ایک 1992 کے ورلڈ کپ اورآج انڈیا کو منہ کے بل گراکرواقعی لگتا ہے کہ ہم نے کچھ جیت لیا ہے ، میری دھرتی کے محافظو قوم تمہیں سلام کہتی ہے ، 78 سالہ تاریخ میں تمہاری ہمت حوصلہ جرات بہادری استقامت کی مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ محمد پورہ میں شہزاد گھمن، تجمل حسین جوئیہ ، خلیل مغل ، عبدالستار میؤ، رانا محمود احمد، ملک حافظ عباس ، عمراحسان گھمن ودیگر کے ہاں منعقدہ کارنر میٹنگز سے فاخر نشاط گھمن امیدوار حلقہ پی پی 52سمبڑیال ، جمشید اسلم چیمہ ، بیرسٹر جمشید غیاث کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے لوگ ہمارے پارٹی ورکرز یکم جون کو بھر پورانداز میں نکلیں ڈھول پر مہر یں لگائیں اورعمران خان زندہ باد کے نعرے لگائیں ۔