اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کا بنیادی مرکز صحت کھوکھر کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق  اعظم کا بنیادی مرکز صحت کھوکھر کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے بنیادی مرکز صحت کھوکھر کا اچانک دورہ کیا۔۔

 دورے کے دوران انہوں نے طبی عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے عملے کی حاضری چیک کی اور مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے ۔ اے سی سرائے عالمگیر نے صفائی کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور طبی عملے کو مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ تمام ضروری ادویات ہمہ وقت دستیاب ہوں اور کسی مریض کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں