پاکستان میں رومانیہ کے سفیر کی کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی سے ملاقات

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر کی کمشنر  گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی سے ملاقات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹرڈین اسٹوونیسکو نے کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نویداحمد’ ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایچ ای ایڈورڈ پریڈا، قونصل مسٹر کرسٹین کوروما،مسٹر کلاڈیو کوکو،چیئرمین، جی بی سی احمداکرام لون،چیئرمین انڈسٹری اکیڈمیا لنکیجز، جی بی سی سید واجد علی نقوی، انور ڈار، سہیل فرپو، عاطف فاروقی، شارق کلیم، عمر محمودودیگر بھی موجود تھے ۔کمشنر گوجرانوالہ نے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارت’ ثقافت اور تعلیم و آئی ٹی کے شعبوں میں دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان حکومتی سطح پر نہایت خوشگوار روابط موجود ہیں۔ رومانیہ کے سفیر نے اس موقع پرکہا کہ رومانیہ میں تعلیم کے شعبے خصوصاً آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کے طالبعلموں اور ایکسپرٹس کیلئے تعلیم و تربیت اور روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں