گندم ، میدہ سستاہونے کے باوجود بیکری مصنوعات مہنگی
ملکوال(سٹی رپورٹر)گندم اور میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری مصنوعات بدستور مہنگی، تفصیلات کے مطابق بازاروں میں مہنگائی کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دیتی۔
عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے تمام حکومتی دعوے اور احکامات صرف کاغذوں کی حد تک ہیں، جبکہ عملی طور پر کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور پرائس کنٹرول اتھارٹیز فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم 40 فیصد تک کمی کرائیں ۔