ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پرپی پی آئی سی 3 گوجرانوالہ کا کیمپ

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پرپی  پی آئی سی 3 گوجرانوالہ کا کیمپ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پی پی آئی سی 3 گوجرانوالہ نے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خون عطیہ کرنے کے کیمپ میں شرکت کی۔

 یہ کیمپ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں منعقد ہوا جس کا مقصد تھیلیسیمیا کے متاثرہ بچوں کی مدد اور رضاکارانہ خون عطیہ کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کے دوران 150 رضاکار عطیہ دہندگان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے بلڈ بینک میں شمولیت اختیار کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں