شاہین آباد اور ملر روڈ سے ملحقہ راستے پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)شاہین آباد اور ملر روڈ سے ملحقہ سروس روڈ کے تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ٹھیکیدار کے عملہ کی جانب سے ایک ماہ قبل سروس روڈ کی کھدائی کر دی گئی تھی جس سے رہائشی علاقوں کا راستہ بند ہو گیا ہے اور وہاں رہنے والے شہریوں کو آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سروس روڈ کی کھدائی کے بعد اس کی تعمیر سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ سروس روڈ کے اطراف میں دکانیں ہیں اور کاروبار بھی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ،علاقہ مکینوں نے کمشنر اور ڈی سی گوجرانوالہ سے سروس روڈ کی جلد تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔