فنڈز کی عدم فراہمی :پارکوں میں فیملی فوڈ سٹریٹس کا منصوبہ ختم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) فنڈز کے عدم اجرا پر گوجرانوالہ کے پارکوں میں فیملی فوڈ سٹریٹس کا منصوبہ ختم کردیا گیا۔۔
، سیر وتفریح کیلئے آنے والی فیملیوں کو معیاری کھانوں کی سہولیات میسر نہیں ہونگی تاہم پارکوں کی صفائی وستھرائی کا انتظام بھی ناقص رہنے لگا، پنجاب حکومت کی ہدایت پر 2سال قبل گو جر انوالہ کے پا رکو ں کی مر مت اور تزئین و آرائش کے بعدانہیں فیملی فوڈ سٹر یٹ میں تبدیل کرنے کا منصو بہ تیارکیا گیا تھاجس کے مطابق پا رکوں میں شہریوں کو تفر یح فر اہم کر نے کے لئے ہر طر ح کی سہو لت دی جا ئے گی جس میں پا رکوں کی چار دیواری،آہنی جنگلہ ،داخلی وخارجی گیٹ،مروو خوا تین کے لئے الگ الگ واکنگ ٹر یک، پھو ل دار سایہ دار پو دے لگائے جا ئیں گے جبکہ بچوں کے لئے ایک حصہ چلڈر ن پا رک کے طو ر پر مختص رکھا جانا تھا۔ فیملیز کی تفر یح کے لئے مختلف اقسا م کے جھو لے ،بچوں کے لئے ان پا رک ریل گاڑی چلا ئی جا ئے گی اس کے علا وہ کھا نے پینے کی میعا ری اشیا فا سٹ فوڈ وغیرہ سرکاری نر خو ں پر رکھے جانے تھے مگر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث پارکوں میں فیملی فوڈ سٹریٹ کا منصوبہ شروع نہ ہوسکا ۔پارکوں کے باہر غیر معیاری اور مضر صحت اشیا وخورونوش کی فروخت سے شہری اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ شہر کی صرف چند پارکوں میں جوائے لینڈ موجود ہیں ۔