منشیات فروش کو 9سال قید کی سزا

منشیات فروش کو 9سال قید کی سزا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) منشیات فروش پر الزام ثابت، عدالت نے 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی اور عدم ادائیگی جرمانے پر مزید تین ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمران شہباز نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 814/23 بجرم دفعہ 9C کے ملزم مہربان بلوچ پر منشیات فروشی کا الزام ثابت ہونے پر اسے 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانے پر مزید تین ماہ قید بھگتنا ہو گئی، سب انسپکٹر محمد شہباز ہنجرا انچارج پولیس چوکی حیدری چوک نے مجرم مہربان بلوچ سے 1360 گرام چرس برآمد کی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں