گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر2افراد کا خاتون پر تشدد
ڈسکہ(نامہ نگار) گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پردو افراد کا خاتون پر تشدد ،تھانہ ستراہ کے علاقہ گوپی پور کی شمشاد احمد گھر پر موجود تھی کہ محلہ میں سبزی فروش آیا اور مدعیہ کے سسر نے گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا۔۔۔
تو سبزی فروش نے جا کر ارشد کو بتایا تو ملزمان ارشد اور ندیم آئے اور مدعیہ شمشاد احمداور سسر کو گالی گلوچ کی ،خاتون کے منہ پر تھپڑ مارے ،ملزم ندیم نے خاتون شمشاد احمد کو گلے سے پکڑ کر کھینچا اور کپڑے پھاڑ کر نیم بر ہنہ کردیا، تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان ارشد اور ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔