کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا ای خدمت مرکز شاہین آباد کا اچانک دورہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلٰی گڈ گورننس انیشٹیوز کے تحت کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی اور ۔۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا ای خدمت مرکز شاہین آباد کا اچانک دورہ، سٹاف کی حاضری چیک کی اور حکومتی خدمات(سروسز ) کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ یہاں سروسز کی فراہمی میں شفافیت ہو اور سائلین کو درکار سروسز بلا تعطل فراہم کی جائیں۔اس کے علاوہ غیر ضروری التواء اور دفاتر کے چکر کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔