گکھڑمنڈی میں ڈکیتی اور چوری کی 3 وار داتیں
گکھڑمنڈی (نامہ نگار )گکھڑ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،موبائل فون طلائی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔
موٹر سائیکل سوار ڈاکو پیر کوٹ روڈ سے عامر مغل سے 12ہزار روپے اورموبائل فون، بلال سے 7ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔اعجاز کے مکان محلہ سلطان پورہ سے نا معلوم چور 12لاکھ روپے ،طلائی چین لے گئے ۔