ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سیالکوٹ میں یومِ آزادی تقریب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سیالکوٹ میں یومِ آزادی تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سیالکوٹ میں یومِ آزادی کے موقع پر پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر تھے ۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز، ضلعی عدلیہ کے افسروں اور سٹاف نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرائے جانے اور قومی ترانے سے ہوا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کے تحفظ اور ملک میں عدل و انصاف کے قیام میں عدلیہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا آج پوری قوم نئے عزم، جوش اور ولولے کے ساتھ جشنِ آزادی منا رہی ہے اور عدلیہ وقار کے ساتھ قوم کی آزادی کی خوشیوں میں شریک ہے ۔ انہوں نے کہا ہم آزادی کے تحفظ کے لیے اپنے آبائو و اجداد کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں اس عظیم مقصد کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں