سیالکوٹ:جلوس میں موبائل فون نکالتے 2 جیب کترے پکڑے گئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) امام بارگاہ مستری عبداﷲ کے جلوس میں جیب کتروں کی بھرمار ،5 جیب کتروں نے جلوس میں آئے لوگوں کی جیبوں سے 10موبائل فون اور رقم چرالی۔۔۔
2 کو شرکا نے رنگے ہاتھوں موبائل جیب سے نکالتے پکڑ لیا ان کے قبضے سے 7 فون برآمد کر لئے گئے ،ملزموں کے باقی 3ساتھی بھاگ گئے اور بعد میں دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیاگیا ۔