ضیاالمصطفیٰ سلہریا 37 سالہ تعلیمی خدمات کے بعد ریٹائر، الوداعی تقریب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بہاری کالونی کے ہیڈ ماسٹر ضیائالمصطفیٰ سلہریا اپنی 37 سالہ تعلیمی خدمات مکمل کر کے باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے ۔
اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پُر وقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی سی او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک تھیں۔ ضیاالمصطفیٰ سلہریا کی طویل تعلیمی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔