کھیالی بائی پاس فلائی اوور15سال بعد بھی لائٹوں سے محروم،سفر مشکل،شہری پریشان

کھیالی بائی پاس فلائی اوور15سال بعد بھی لائٹوں سے محروم،سفر مشکل،شہری پریشان

بائی پاس فلائی اوور 2010 میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، پولز تو لگائے گئے مگر ان پر روشنی کا انتظام نہ کیا گیا، رات کے وقت حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے : شہری

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) کھیالی بائی پاس فلائی اوور 15 سال گزرنے کے باوجود تاحال روشنیوں سے محروم ہے ، جس کے باعث شام ڈھلتے ہی فلائی اوور اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے اور شہری رات کے اوقات میں اس سے گزرنے سے کتراتے ہیں، روشنی نہ ہو نے کی وجہ سے حادثات بھی عام ہو رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کھیالی بائی پاس فلائی اوور 2010 میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، تاہم سولہ سال گزرنے کے باوجود بھی یہاں لائٹس نصب نہ ہو سکیں۔ پولز تو لگائے گئے مگر ان پر روشنی کا انتظام نہ کیا گیا۔شہریوں کے مطابق اندھیرے کے باعث رات کے وقت حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ بڑی گاڑیاں اور کنٹینرز بھی فلائی اوور سے گزرنے کے بجائے نیچے بائی پاس سڑک استعمال کرتے ہیں، جس سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے ۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فلائی اوور پر فوری طور پر لائٹس نصب کی جائیں تاکہ رات کے اوقات میں آمدورفت آسان اور محفوظ ہو سکے ۔اور لوگوں کی مشکلات دور ہو سکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں