گالیوں سے روکنے پر فائرنگ دو بھائی ،بہن اورماں زخمی
ملزم ابوبکر کی موترہ کے علاقہ بھانوپنڈی میں عرفان کے اہل خانہ پر فائرنگ
موترہ،منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)گالیاں نکالنے سے منع کرنے پر ملزم کی فائرنگ سے دو بھائی ’بہن اور ماں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ تھانہ موترہ کے علاقہ بھانوپنڈی کے عرفان نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے گھرمیں موجودتھاکہ کہ شورکی آوازآئی تو ملزم ابوبکر ’بسمہ بی بی اور لائبہ آپس میں گالی گلوچ کررہے تھے اس نے گالیاں نکالنے سے منع کیاتو ملزم ابوبکر طیش میں آگیا اور اندھادھند فائرنگ کرناشروع کردی جس سے گولیاں اسکے دو بیٹوں ’بیٹی اور بیوی کو چھو کر گزر گئیں اور وہ زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔