ٹوٹ پھوٹ کا شکار تتلے عالی کامونکے روڈ کی تعمیر کا فیصلہ

ٹوٹ پھوٹ کا شکار تتلے عالی کامونکے روڈ کی تعمیر کا فیصلہ

گڑھوں کے با عث پبلک ٹرانسپورٹ تقریباً بند ، اناج منڈیوں تک پہنچانا مشکل

تتلے عالی(نامہ نگار )کامونکے روڈ کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی سے کامونکے روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بعض مقامات پر گہرے کھڈے وبال جان بن چکے ہیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ تقریباً بند ہو گئی ہے بلکہ اناج بھی منڈیوں تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے ،مذکورہ سڑک تتلے عالی اور نواحی علاقوں کو کامونکے میں جرنیلی شاہراہ جی ٹی روڈ سے ملاتی ہے ۔پنجاب حکومت نے کامونکے روڈ کی از سرنوتعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے ٹھیکیدار نے تیاری شرو ع کر دی ۔یاد رہے کہ تتلے عالی سے کامونکے روڈ کی تعمیر عمران خان دور حکومت میں شروع ہوئی تھی لیکن پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے باعث کنٹریکٹر کا م چھوڑ کر غائب ہوگیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں