ایرانی 174 بیلسٹک میزائل میں 161 تباہ کیے، 13 سمندر میں گرے: اماراتی وزارتِ دفاع

ابوظہبی:(دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے ترجمان وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ایرانی 174 بیلسٹک میزائل میں 161 تباہ کیے، 13 سمندر میں گرے.

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان اماراتی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے172میزائل تباہ کیے، تباہ کیے جانے والے میزائل زیادہ تر سمندر میں گرے۔

اُنہوں ںے کہا کہ جو بھی نقصان ہوا وہ میزائل یا ڈرون لگنے سے نہیں ملبہ گرنے سے ہوا، ہماری سرزمین پر کوئی بھی میزائل براہ براست نہیں گرا بلکہ ملبہ گرا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈیفنس سسٹم نےتمام میزائل اور ڈرونزکو بروقت روکا، ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اپنی سرزمین کا ہر صورت دفاع کریں گے۔

یو اے ای وزارتِ دفاع نے کہا کہ ایران کی جانب سے 174 بیلسٹک میزائل ٹریک کیے گئے، 161 میزائلوں کو تباہ کیا گیا، ان میں 13 سمندر میں گرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 689ایرانی ڈرونز میں سے 645 کو روکا گیا، 44 اماراتی حدود میں پہنچے، 8 کروز میزائل بھی تباہ کیے، حملوں میں 3 افراد ہلاک، 68 زخمی ہوئے، حملوں کے نتیجے میں بعض شہری اور رہائشی علاقوں میں نقصان پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں