کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو 7 کروڑ 63 لاکھ روپے میں سائن کرلیا
کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 35 سالہ فاسٹ بولر کو 7 کروڑ 63 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
لوکی فرگیوسن نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 176 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ وہ 225 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 257 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق تمام فرنچائزز کو 13 جنوری تک برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرانی ہوگی، جبکہ پلیئرز آکشن 23 جنوری کو منعقد ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments