کامونکے :چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم
قلعہ جھنڈا ،فیصل ٹاؤن ‘موبائل مارکیٹ‘عباس نگر‘ دھوپ سڑی میں وار داتیں
کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ نواحی گاؤں قلعہ جھنڈا کے شبیر حسین کی موٹر سائیکل نامعلوم چور نادرا آفس کے باہر سے لے گئے ۔فیصل ٹاؤن کے محمد اکرام کے گھر سے 46ہزارروپے اور موبائل فون چوری ہوگئے ۔موبائل مارکیٹ میں عدیل احمد کی جاز کیش شاپ سے نامعلوم چور اسکا موبائل فون لے گئے ۔جی ٹی روڈ پر نجی میرج گارڈن کے باہر عبدالباسط کی کینٹین سے نامعلوم چور 46ہزار روپے اور دیگر سامان لے گئے ۔عباس نگر کے ارشدکے گھر سے نامعلوم چور موٹر لے گئے ۔گلوکی میں شمشیر علی کے کھیتوں سے پیٹر انجن ،موضع دھوپ سڑی میں صلاح الدین کے کھیتوں سے بجلی کی دو موٹریں چوری کرلی گئیں۔موضع راجہ کے ارحم کا بھینسا چور لے گئے جبکہ شیر گڑھ کے بلال کی حویلی سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر اور پیڈسٹل فین لے گئے ۔