وزیر اعظم‘وزیر اعلیٰ کے دورہ پرصفائی کے خصوصی انتظامات

وزیر اعظم‘وزیر اعلیٰ کے دورہ پرصفائی کے خصوصی انتظامات

فیلڈ ٹیموں نے صفائی کے بہترین معیار کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ڈیوٹیاں دیں

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گوجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فرحان مجتبیٰ کی خصوصی ہدایت پر شہر کے اہم راستوں، دورہ مقامات اور اطراف میں صفائی، واشنگ، لائم لائننگ اور ویسٹ کلیکشن کا عمل بروقت مکمل کیا گیا۔ فیلڈ ٹیموں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے دورہ کے دوران صفائی کے بہترین معیار کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔سی ای او فرحان مجتبیٰ نے اس موقع پر کہا شہر کی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ سرگرمِ عمل رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ GWMCآئندہ بھی شہر کو صاف اور صحت مند رکھنے کیلئے خدمات اسی جذبے اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کیساتھ جاری رکھے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں