ن لیگ ملک کو اندھیروں سے نکال رہی :ارمغان سبحانی

 ن لیگ ملک کو اندھیروں سے نکال رہی :ارمغان سبحانی

عوام کو ہر شعبے میں ریلیف مل رہا ، مہنگائی اور بیروز گاری میں کم ہو رہی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لیگ دوبارہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کررہی ہیں عوام کو مہنگائی و غربت سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ وقت نے بار بار ثابت کیا ہے کہ عوامی مسائل صرف مسلم لیگ (ن) ہی حل کرسکتی ہے ۔ پارٹی قیادت کے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں جو بلارنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں تمام صوبائی حکومتوں کے مقابلے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی نہایت نمایاں اور اعلیٰ ہے ۔ عوام کو ہر شعبے میں ریلیف مل رہا ہے حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں روز بروز کمی ہورہی ہے ۔(ن) لیگ کی قیادت ملک کو درپیش مسائل کے حل اور ملک میں ترقی و خوشحالی لانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ حکومت کی بہترین حکمت عملی سے احتجاج کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش بار بار ناکام ہوئیں۔ عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان(ن) لیگ ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہی ہے پارٹی صدر نواز شریف نے 2016 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں