پھالیہ :مضر صحت دیسی گھی تیار کرنے والا یو نٹ سیل
صفائی کے ناقص انتظامات پر جلیبی بنانیوالے کو کام سے روک دیا ،کئی کو جرمانہ
پھالیہ (نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلع منڈی بہا ئوالدین کے مختلف پوائنٹس جن میں دیسی گھی، کھویا، دودھ، جلیبی کے نمونہ جات لیکر لیب میں چیک کیا۔ مختلف یونٹ کے نمونہ جات غیر معیاری مضر صحت اور ملاوٹ شدہ پائے گئے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک تھے ۔ جس پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کٹھالیہ شیخاں میں دیسی گھی کے پوائنٹ کو سیل کر دیا ۔ اسی طرح تین مختلف مقامات پر ملک شاپس کے دودھ سیمپل فیل ہونے پر دودھ مالکان کو مجموعی طور پر کو 70ہزار روپے جرمانہ اور7ہزار لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔اسی طرح ایک جلیبی پوائنٹ اور مرغ شاپ پر صفائی کے ناقص انتظامات پر جلیبی پوائنٹ کو سیل کر کے کام سے روک دیا گیا جبکہ مرغ فروش مالک کو 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے گوشت تلف کر دیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہر میں دودھ کی گاڑی کو بھی چیک کیا اور نمونہ جات فیل ہونے پر 3500لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کر کے ایک لاکھ روپے روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔