سیالکوٹ :قابضین سے 23جائیدادیں واگزار کرانے کا حکم

سیالکوٹ :قابضین سے 23جائیدادیں واگزار کرانے کا حکم

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 37کیسز کی سماعت کی گئی جن میں سے 23 کیسز میں ملکیتی اراضی اور جائیداد کا قبضہ واگزار کروا کر مالکان کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و سیکرٹری ڈی آر سی عباس ذوالقرنین کے علاوہ ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے فریقین کے دلائل اور دستاویزی ثبوت کا جائزہ لیا جس کے بعد باہمی مشاورت سے 23 کیسز کے فیصلے سنا د ئیے گئے جبکہ باقی کیسز متعلقہ محکموں سے مزید تفصیلات مانگنے پر موخر کر د ئیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈی آر سی کے ذریعے اب تک 74 جائیدادوں کو واگزار کر کے مالکان کے حوالے کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ کمیٹی کی جانب سے بھیجی جانے والی انکوائری رپورٹس کو میرٹ پر اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی میں کیسز کی جلد از جلد سماعت اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ہر جمعرات کو اجلاس منعقد کیا جاتا ہے اور کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد پولیس کی مدد سے یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں