ڈسکہ :صفائی کانظام درہم برہم ‘ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

ڈسکہ :صفائی کانظام درہم برہم ‘ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

صفائی نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ،شہریوں کا اصلاح کا مطالبہ

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں صفائی کانظام درہم برہم ہوگیا ، شہر بھرمیں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چرانے لگے ، صفائی نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، صفائی کے نظام کا ٹھیکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دینے کے بعد شہربھرکی گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے لگے ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپروائزر اور عملہ صرف مین سڑکیں صاف کرکے افسر وں کو رپورٹ اور تصاویر بھیج کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، شہر کی ہر گلی محلہ میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اس بارے اگر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شکایت کی جائے تو وہ متعلقہ سپروائز وں کے نمبر دے دیتے ہیں جو بات ہی نہیں سنتے اور کئی کئی دن گلی محلوں میں خاکروب نہیں بھیجتے جب ان کی مرضی ہوتی ہے خاکروب گلی محلوں میں بھیج دیتے ہیں وہ نالیوں کی صفائی اور گھروں سے کوڑا اکٹھا کرنے کے بجائے صرف کوڑا کے ڈھیر اٹھاکر چلے جاتے ہیں، گلی محلوں کی نالیاں بھی کئی کئی ہفتے گزرنے کے باوجود صاف نہیں کی جاتیں ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب کا خواب چکنا چو ر کردیا ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں