صارفین کے حقوق کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پھالیہ میں آگاہی سیمینار
پھالیہ (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ضلع منڈی بہائوالدین میں صارفین کی آگاہی مہم کو تیز کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین کی زیر صدارت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پھالیہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول ہیڈ مسٹریس سمیت ممبران ضلعی صارف تحفظ کونسل نادیہ بٹ، محمد اسلم، اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل شہلا مبین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صارف تحفظ ایکٹ پر روشنی ڈالی اور شرکا کو بطور صارف ان کے حقوق اور حقوق کے تحفظ کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔