گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول حافظ آباد میں سولر سسٹم کا افتتاح

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول  حافظ آباد میں سولر سسٹم کا افتتاح

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر8 حافظ آباد میں سولر انرجی سیور کا افتتاح شیخ گلزار احمد صوبائی امیدوار پی پی 38، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع حافظ آباد سعید اصغر اور چودھری شعیب اﷲ تارڑ نے کیا۔

سکول سٹاف نے شعیب اﷲ تارڑ کونسلر حلقہ نمبر 1 حافظ آباداور سکول کونسل کی کاوش کو سراہا۔مہمان خصوصی شیخ گلزار احمد نے اعلان کیا کہ اہل محلہ اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر8 حافظ آباد کے طالب علموں کو صاف ستھرا پانی مہیا کرنے کے لئے اگلے جمعہ المبارک تک فلٹر پلانٹ کا افتتاح ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں