پنجاب کالج وزیرآباد کے گرلز کیمپس میں محفل نعت
طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت،گلہائے عقیدت پیش ، سر ٹیفکیٹ تقسیم
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب کالج وزیر آباد کے گرلز کیمپس میں محفل نعت کا انعقاد کیا کیا ، مہمان خصوصی پرنسپل پنجاب کالجز پروفیسر حافظ محمد آصف عثمانی تھے ۔ اس موقع پر پنڈال کو پھولوں کیساتھ انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا محفل میں کالج کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور گلہائے عقیدت پیش کرنے والی طالبات کی مدح سرائی کو خوب پسند کیا اس موقع پر پرنسپل حافظ آصف عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی جانب سے سجائی گئی روح پرور محفل نے فضا کو معطر کر دیا جس محفل میں آقائے دو جہاں حضرت محمدؐ پر درود و سلام بھیجا جائے وہاں فرشتے بھی نبی آخر الزماں پر درود بھیجتے ہیں۔ انہوں نے بہترین محفل منعقد کر انے پر پروفیسر فریحہ سید ،پروفیسر سویرا امجد ،پروفیسر وجیہہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور محفل مصطفی کی شاندار نقابت پر ارم مغل کو خراج تحسین پیش کیا۔محفل نعت کے اختتام پر آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور نعت گوئی کرنے والی طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔