مسلم لیگ ن کے قائدین سیاست نہیں عوامی خدمت کر رہے :بیگم طلعت شوکت
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق ایم پی اے وضلعی صدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن) بیگم طلعت شوکت چیمہ کی قیادت میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے گوجرانوالہ میں استقبال کیلئے قافلہ روانہ ہوا۔
ضلعی نائب صدر عامر زمان ساہی،ضلعی جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،محمد نعیم بٹ،انس نعیم،عمران منیرسمیت خواتین کی کثیر تعداد شامل تھی۔بیگم طلعت شوکت چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد ہی عوامی خدمت ہے ، مسلم لیگ (ن)کے قائدین سیاست نہیں بلکہ عوام کی خد مت کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں،وزیرآباد میں الیکٹرک بس منصوبہ اور اب گکھڑ اور کامونکی کے درمیان میٹرو بس منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے عوام دوست منصوبے ہیں، گکھڑ اور کامونکے کے ہزاروں شہری میٹرو بس سے مستفید ہونگے ۔