سیالکوٹ :اینٹوں کی قیمتیں بے قابو،تعمیراتی کام ٹھپ،مزدور بیروز گار

سیالکوٹ :اینٹوں کی  قیمتیں  بے  قابو،تعمیراتی کام  ٹھپ،مزدور بیروز گار

24 ہزار روپے فی ہزار فرو خت ، بھٹہ مالکان کی من مر ضی ، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی ، شہریوں کو مکانوں کی تعمیر میں مشکلات

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں بھٹہ خشت مافیا نے اپنی من مانیوں اور ناجائز منافع خوری کے ذریعے خود ساختہ مہنگائی کا نیا طوفان برپا کردیا ۔ اینٹ کی قیمتوں میں بے لگام اضافے نے شہریوں کی کمر تو ڑ دی ، تعمیراتی کا م ٹھپ ہونے کے با عث مزدور بیروزگار ، گھروں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے ، شہریوں کی جانب سے 16سے 17ہزار روپے بکنے والیاینٹ 24ہزار روپے فی ہزار تک پہنچ جانا عوام کے ساتھ کھلا مذاق قرار دیا جارہاہے ۔ ضلع بھر میں بھٹہ مالکان کی من مرضی کے ریٹ چل رہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور متعلقہ حکومتی ادارے خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ہیں۔ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہی انسداد ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کی کارروائیاں صرف کاغذی نوٹیفکیشن اور زبانی احکامات محدود ہوگئے ۔ شہریوں ندیم اختر، فعبدالجبار، شاہد اقبال ،عرفان بٹ، عاکف رسول، ابراہیم، فلک شیر، ہارون ،احتشام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مکمل طور پر مافیا کے سامنے بے بس ہوچکی جس کے باعث تعمیراتی کام ٹھپ اور عوام کومکان بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کنٹرول ریٹ پر اینٹ کی فراہمی خواب بن چکی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں